Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

جیلوں میں خواتین ملٹری پولیس اہلکاروں کے لیے تربیتی کورس

خواتین اہلکاروں کو تفتیش اور تلاشی کے علاوہ امن وامان برقرار رکھنے کے گر سکھائے جائیں گے ( فوٹو: سبق)
جدہ اور طائف کی جیلوں میں ملٹری پولیس کی خواتین اہلکاروں کو تلاشی لینے کا ہنر سکھایا جا رہا ہے۔
سعودی بری فوج کی خواتین ملٹری پولیس اہلکاروں کے لیے تربیتی کورس کا انعقاد 5 دن تک جاری رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن کے محکمہ جیل خانہ جات کے قائم مقام سربراہ بریگیڈیئر ڈاکٹر ابراہیم بن سعد الغامدی نے کہا ہے کہ ’پہلی مرتبہ اس نوعیت کا تربیتی کورس منعقد کیا جارہا ہے‘۔

’ پہلی مرتبہ اس نوعیت کا تربیتی کورس منعقد کیا جارہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)

انہوں نے بتایا ہے کہ ’کورس میں خواتین ملٹری پولیس اہلکاروں کو تفتیش اور تلاشی کے گر سکھائے جائیں گے۔ جیل میں سامان کی تلاشی، امن وامان برقرار رکھنے، قیدیوں اور وزٹر کی سلامتی اور ریکارڈ رکھنے کی بھی تربیت دی جا رہی ہے‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’خواتین اہلکاروں کے لیے تربیتی کورس مسلح افواج اور محکمہ جیل خانہ جات کے درمیان تعاون کے سلسلے کی ایک کڑی ہے‘۔ 
 

شیئر: