Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

نوشین جاوید چیئرپرسن ایف بی آر تعینات

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی ان دنوں رخصت پر ہیں، فوٹو: اے پی پی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ممبر ایڈمن اور گریڈ 22 کی آفیسر ان لینڈ ریونیو نوشین جاوید امجد کو قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کر دیا گیا ہے۔
جمعے کو ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق نوشین جاوید امجد چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی کی عدم موجودگی میں ذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔
چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے خرابی صحت کی بنا پر رخصت لے رکھی ہے۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق نوشین جاوید امجد کو 31 جنوری سے یہ نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

 

واضح رہے کہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو سید شبر زیدی نے پہلے 6 سے 19 جنوری تک دو ہفتے کی رخصت لی تھی۔ انہوں ںے دو ہفتے کی رخصت کے بعد 21 جنوری کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا جس کے بعد وہ دوبارہ رخصت پر چلے گئے۔
شبر زیدی نے جمعرات کو وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی اور انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔
شبر زیدی نے میڈیا نمائندوں کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ’وہ کراچی میں اپنا علاج کرا رہے ہیں اور ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔‘

شیئر: