Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

کھارا پانی قابل استعمال بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال

یہ منصوبہ انسانی سماج میں ترقی کے عمل کی رفتار تیز کرنے کے حوالے سے نیوم کی پہچان بنے گا (فوٹو: ٹوئٹر)
نیوم میں کھارے پانی کو قابل استعمال بنانے کے لیے سولر ڈوم ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا۔ یہ دنیا میں صاف پانی کا پہلا اور منفرد منصوبہ ہوگا۔
نیوم کمپنی نے سعودی عرب میں ماحول دوست سستی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس کی شروعات سولر ڈوم ٹیکنالوجی سے کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنا کے کی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نیوم کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ’فیوچر سٹی نیوم میں سولر ڈوم ٹیکنالوجی کی مدد سے پہلا واٹر ڈی سلینیشن پلانٹ قائم کیا جائے گا۔ یہ سو فیصد ماحول دوست ہوگا‘۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ’سولر ڈوم ٹیکنالوجی منصوبہ انسانی سماج میں ترقی کے عمل کی رفتار تیز کرنے کے حوالے سے نیوم کی پہچان بنے گا۔‘
نیوم کمپنی نے سولر واٹر لمیٹڈ کمپنی کے ساتھ پلانٹ قائم کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔ یہ پلانٹ سولر ڈوم ٹیکنالوجی کی مدد سے بنایا جائے گا۔
اس پلانٹ کی بدولت نیوم سمیت سعودی عرب بلکہ پوری دنیا میں کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے کا نیا رواج قائم ہوگا۔
 

شیئر: