Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سمارٹ بجلی میٹر سے کیا سہولیات ملیں گی؟

سعودی عرب کے تمام شہروں میں ایک کروڑ سے زائد میٹر نصب کیے جائیں گےفوٹو :سوشل میڈیا
سعودی الیکٹرک کمپنی کے مطابق آئندہ ماہ سےبجلی کے سمارٹ میٹروں کی تنصیب کا عمل شروع کیا جائے گا۔ سمارٹ بجلی میٹروں کے نو فوائد ہیں جن سے صارفین کو کافی سہولت ملے گی۔
سمارٹ میٹروں سے بجلی کے استعمال میں کمی اور توانائی بچاﺅ رحجان میں اضافہ ہوگا۔ ویب نیوز ' سبق ' کے مطابق’ سعودی الیکٹریک کمپنی کی جانب سے فروری کے دوسرے ہفتے سے مفت سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے مراحل کا آغاز کر دیا جائے گا۔
سعودی عرب کے تمام شہروں اور قصبوں میں ایک کروڑ سے زائد میٹر نصب کیے جائیں گے۔‘
کمپنی کے مطابق سمارٹ الیکٹریکل  میٹرعالمی معیار کے مطابق تیار کرائے گئے ہیں۔ میٹروں کو فاصلے سے بھی کنٹرول کرنا ممکن ہو گا، ان میں یہ صلاحیت بھی ہوگی کہ وہ صارف کا اوسط خرچ کا ریکاڈ رکھے۔
میٹرکو بجلی کی زیادہ ضرورت کے اوقات کے مطابق کنٹرول کرنا ممکن ہو سکے گا۔ اس کے لیے ' پری پیڈ' کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ موسم گرما میں جب کہ بجلی کا خرچ بڑھ جاتا ہے ایسے میں صارفین کو پیشگی ادائیگی سے سہولت ہو گی۔
سمارٹ میٹر کے لیے موبائل ایپ بھی متعارف کرائی جائے گی۔ مخصوص ایپ کے ذریعے خرچ ہونے والے یونٹ کی تمام تفصیلات حاصل کی جاسکیں گی۔
ایپ سے صارفین بجلی کے اوسط خرچ کو دیکھتے ہوئے انتہائی حد مقرر کرسکیں گے۔ سمارٹ میٹر کے ذریعے خرچ کو کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی پروگرام فیڈ کیاجائے گا۔ جوں ہی میٹرمقررہ حد کو عبور کرے گا صارف کو وارننگ جاری ہو جائے گی۔

سعودی الیکٹریک کے چیئرمین  کے مطابق سمارٹ میٹروں کا تجربہ کامیاب رہا ہے فوٹو :سوشل میڈیا

 بجلی کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ’کمپنی کی جانب سے توانائی بچاو پروگرام کے مطابق بجلی کی اشیاء  بلب، گیزر، فریج ، کوکنگ رینج، واشنگ مشینز استعمال کریں۔‘
توانائی بچاﺅ پروگرام کے تحت بجلی کی مصنوعات پر وزارت تجارت کی جانب سے مخصوص سٹیکرز چسپاں کرانے کی پابندی عائد کی گئی ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ کون سی مصنوعات توانائی بچاﺅ پروگرام کے تحت تیار کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی الیکٹریک کمپنی نے گذشتہ ماہ تین کمپنیوں کے ساتھ سمارٹ میٹر کی تنصیب کے معاہدے کیے تھے۔
اس حوالے سے سعودی الیکٹریک کے چیئرمین ڈاکٹر خالد السطان کا کہنا تھا کہ ’سمارٹ میٹروں کا تجربہ کامیاب رہا تاہم جو خامیاں سامنے آئی تھیں ان کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔ اس امر کی یقین دہانی بھی کنٹریکٹنگ کمپنیوں سے کرائی گئی ہے کہ سمارٹ میٹر بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں۔‘
 

شیئر: