Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

متعدد شہروں میں گرد و غبار کا طوفان

جدہ میں گرد وغبار کا طوفان رات 8 بجے تک رہے گا ( فوٹو: سبق)
جدہ سمیت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجن کے کئی شہروں میں آج گرد وغبار کا طوفان ہوگا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ موسمیات نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’آج پیر کو صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک تیز ہوا کے باعث گرد وغبار کا طوفان ہوگا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گرد و غبار کے طوفان کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی۔ ہائی وے کا سفر کرنے والے محتاط رہیں‘۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ’گرد وغبار کا طوفان مکہ مکرمہ شہر، جدہ، قنفذہ، اللیث، رابغ، بدر اور ینبع میں ہوگا‘۔
دوسری طرف عسیر ریجن میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب دھند چھائی رہی جس کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر ہوگئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دھند کی شدت کل رات 11 بجے سے آج صبح 8 بجے تک رہی۔ بعد ازاں سورج نکلنے کے بعد دھند چھٹ گئی۔
 

شیئر: