Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

 اسرائیل سے گیس کی درآمد پر پابندی کے لیے قانون سازی

اسرائیل سے گیس درآمد کے لیے پندرہ برس کا معاہد ہ ہے۔ فوٹو:ٹوئٹر
اردن میں ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت نے اسرائیل سے گیس کی درآمد پر پابندی کے لیے مسودہ قانون کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ 
یاد رہے کہ تین ہفتے قبل اردن نے طے شدہ معاہدے کے بموجب اسرائیل سے گیس کی درآمدشروع کی تھی۔ اسرائیل سے دس ارب ڈالر مالیت کی گیس درآمد کے لیے پندرہ برس کا معاہدہ ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اردنی پارلیمنٹ میں قانونی کمیٹی کے چیئرمین عبدالمنعم العودات نے اجلاس میں مجوزہ مسودہ پڑھ کر سنایا۔پارلیمنٹ کے بیشتر ارکان مسودے کی تائیدمیں کھڑے ہوگئے ۔ اجلاس کی کارروائی براہ راست ٹی وی پر دکھائی جا رہی تھی۔

اردن میں ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت نے مسودہ قانون کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ فوٹو::اخبار24 

سپیکر نے وزیراعظم عمر الرزاز کی موجودگی میں کہا ’ پارلیمنٹ کے بیشتر ارکان قانون کے مسودے کو حکومت کے حوالے کرنے کے حق میں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اسے ہنگامی بنیادوں پر حتمی شکل دے کر نافذ کیاجائے‘۔
 اردنی پارلیمنٹ کی ووٹنگ کے بموجب حکومت کو قانون کا حتمی مسودہ حتمی ووٹنگ کے لیے پارلیمنٹ بھیجنا ہوگا۔
 اخبار 24کے مطابق قانون کے مسودے میں کہا گیا کہ ’حکومت ، اس کی وزارتیں، قومی ادارے اور کمپنیاں اسرائیل سے گیس درآمد نہیں کرسکتیں ۔حکومت سے کہا گیا کہ وہ مسودہ پارلیمنٹ کو حتمی شکل میں پیش کرے‘۔

شیئر: