Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 19 جولائی ، 2025 | Saturday , July   19, 2025
ہفتہ ، 19 جولائی ، 2025 | Saturday , July   19, 2025
تازہ ترین

جمعہ کو جدہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جدہ سمیت بحر احمر کے ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ( فوٹو: طقس العرب)
کل جمعہ کو جدہ سمیت مکہ مکرمہ ریجن کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جدہ سمیت بحر احمر کے ساحلی علاقے نماز جمعہ کے بعد سے لیکر رات گئے تک بارش کی زد میں ہوں گے۔
طقس العرب ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کی نماز کے بعد گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری کی توقع ہے۔ جدہ میں بھی بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہے گا۔
بحر احمر کے ساحلی علاقوں پر گھنے بادل چھائے رہیں گے۔ رفتہ رفتہ بادل شروع میں ہلکے پھلکے ہونگے رفتہ رفتہ گھنے ہوتے چلے جائیں گے۔
جدہ میں بارش کا موسم جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب کو بارہ بجے کے بعد سے شروع ہوجائے گا۔

شیئر: