Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

موسم سرما کی آمد پر جدہ کورنیش کی چہل پہل دو چند ہوگئی

نوجوانوں اور فیملیوں کے لیے سپیشل انتظامات نے تعطیلات کے لمحات کو مثالی بنادیا ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)
موسم سرما اور سکولوں کی تعطیلات نے جدہ کورنیش کی رونقیں دوبالا کردیں۔ سعودی عرب کے تمام علاقوں سے مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی کثیر تعداد میں موسم سرما کی تعطیلات منانے کے لیے جدہ کورنیش پہنچ گئے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق خوشگوار موسم نے سیاحوں اور سیر و تفریح کے شائقین کو بحر احمر کے ساحل پر جمع کر دیا ہے۔ یہاں انہوں نے بہترین وقت گزارا۔ جدہ کورنیش نئی تبدیلیوں کے بعد کچھ زیادہ ہی خوبصورت اور پرکشش ہوگیا ہے۔ یہاں سیاحتی مراکز، پبلک مقامات اور واٹر فرنٹس نے لطف دوبالا کردیا ہے۔
ساحل پر نوجوانوں اور فیملی والوں کے لیے سپیشل انتظامات نے تعطیلات کے لمحات کو مثالی بنا دیا۔

جدہ کورنیش نئی تبدیلیوں کے بعد کچھ زیادہ ہی خوبصورت اور پرکشش ہوگیا ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)

جدہ میونسپلٹی کے ترجمان محمد البقمی نے بتایا کہ ’میونسپلٹی نے کورنیش اور واٹر فرنٹس کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کیں ہیں۔ سیاحتی مقامات، مراکز اور تفریحی پروگراموں کا خصوصی انتظام کیا ہے۔ 24 گھنٹے سیکیورٹی اور صفائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے‘۔
البقمی نے مزید بتایا کہ ’کورنیش پر پارک اور سبزہ زار کثیر تعداد میں قائم کردیا گیا ہے۔ یہاں موجود ریستورانوں اور بازاروں کی مسلسل نگرانی کا انتظام ہے۔ طہارت خانوں اور بچوں کے کھیل کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔
البقمی کا کہنا ہے کہ تعطیلات کے دوران صفائی کا معیار عام دنوں سے کچھ زیادہ ہی بہتر رہا۔ صفائی کارکن کثیر تعداد میں تعینات کیے گئے۔

سیاحتی مقامات، مراکز اور تفریحی پروگراموں کا خصوصی انتظام کیا ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)

جدہ کورنیش آنے والوں میں پاکستانی فیملیاں اچھی خاصی تعداد میں دیکھی گئیں۔ سکولوں میں چھٹیوں کی وجہ سے اکثر فیملی والے ناشتہ اور رات کا کھانا کورنیش پر ہی کھانا پسند کرتے ہیں۔
گھروں سے باربی کیو کے انتظامات کرکے کورنیش کے ان مقامات کا رخ کرتے رہے جہاں باربی کیو کی اجازت ہے۔ ماضی میں ہر جگہ باربی کیو کے انتظاما ت تھے مگر اب صفائی کے پیش نظر اس کے لیے جگہیں مخصوص کردی گئی ہیں۔
 

شیئر: