Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

’کویت سے امریکی افواج کا انخلا نہیں ہو رہا‘

امریکی افواج کے انخلاکی خبر کونا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے جاری کی گئی تھی ( فوٹو: القبس)
حکومت کویت نے اعلان کیا ہے کہ عریفجان چھاؤنی سے امریکی افواج کےانخلا کی اطلاعات غلط ہیں۔ کویتی خبر رساں ادارے کونا سے امریکی افواج کے انخلا کی خبر کونا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے جاری کی گئی تھی۔
کویتی جریدے القبس کے مطابق حکومت کویت کے ترجمان اور سرکاری میڈیا سینٹر کے سربراہ طارق المزرم نے بتایا ہے کہ ’عریفجان سے امریکی افواج کے انخلا کی خبریں غلط ہیں۔‘
باخبر ذرائع نے اس سے قبل  القبس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’کویتی وزیر دفاع شیخ احمد المنصور کے حوالے سے کونا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے جو یہ اطلاع جاری کی تھی کہ امریکہ تین دن کے اندر عریفجان چھاؤنی سے نکل جائے گا، یہ خبر بالکل غلط ہے۔ یہ خبر کونا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس وقت جاری کی گئی جب اسے ہیک کرلیا گیا تھا۔‘
کونا نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ سے یہ اطلاع پہلی فرصت میں ہٹا دی تھی۔ خبر ہٹائے جانے سے قبل عرب اور انٹرنیشنل سیٹلائٹ چینلز اور نیوز اکاؤنٹس نے کونا سے اس کے ہیک ہونے کی حالت میں یہ اطلاع پھیلا دی تھی۔ 
 

شیئر: