Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مکہ مکرمہ میں 70 فیصد ہوٹل مصروف

حرم کے اطراف کے علاقے کے ہوٹل اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کی ان دنوں چاندی ہوگئی ہے (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران مکہ مکرمہ کے ہوٹل 70 فیصد تک مصروف ہوگئے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ، ریستورانوں اور مارکیٹنگ میں سرگرمیاں نقطہ عروج کو پہنچ گئی ہیں۔
ان دنوں سعودی عرب کے تمام علاقوں سے مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ پہنچے ہوئے ہیں۔ باہر سے بھی لاکھوں زائرین عمرے پر آئے ہوئے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق عمرہ سیزن کے ماہر اقتصادیات محمد سعد القرشی نے  بتایا ہے کہ ’موسم سرما کی تعطیلات سے ہمارے طلبہ و طالبات اور اساتذہ بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔ ہزاروں مکہ مکرمہ کی روحانی فضائوں میں سانس لے رہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’خاص طور پر سعودی عرب کے ان شہروں کے باشندے مکہ مکرمہ کثیر تعداد میں پہنچے ہوئے ہیں جہاں سردی کی شدید لہر آئی ہوئی ہے‘۔
محمد سعد القرشی نے بتایاہے کہ ’چار سو سے زیادہ ہوٹل عمرہ زائرین کے خیر مقدم کی تیاریاں پہلے ہی سے کیے ہوئے تھے۔ مسجد الحرام کے اطراف کے علاقے کے ہوٹل اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کی ان دنوں چاندی ہوگئی ہے‘۔

 شہری و غیر ملکی عمرہ کے لیے پہنچے ہوئے ہیں جبکہ باہر سے بھی لاکھوں زائرین آئے ہوئے ہیں (فوٹو: العربیہ)

واضح رہے کہ العزیزیہ، محبس الجن، الششہ اور الروضہ کے علاقوں کے فرنشڈ اپارٹمنٹس بھی عمرہ زائرین سے بھر گئے ہیں۔
مکہ مکرمہ کا معتدل موسم عمرہ زائرین کو شہر کے سبزہ زاروں اور قومی پارکوں میں سیر و تفریح کی دعوت دے رہا ہے۔ 290 سے زیادہ پبلک پارک مکہ مکرمہ کے مختلف حصوں میں قائم ہیں۔
مکہ مکرمہ میں بلدیاتی کونسلوں کے نگرانوں نے تفتیشی دورے بڑھا دیئے ہیں۔ منفی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔سیکیورٹی فورس کے اہلکار بھی بلدیاتی کونسلوں کے افسران و اہلکاروں سے تعاون کررہے ہیں۔
 

شیئر: