Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ابو ظبی میں انتہائی رفتار80 کلومیٹر فی گھنٹہ

فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔فوٹو: ٹوئٹر
ابوظبی پولیس کے مطابق ابوظبی۔ دبئی روڈ، ابوظبی۔ العین روڈ او ر العین۔ دبئی روڈ پر انتہائی رفتار کم کرکے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کردی گئی ہے۔ فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی پولیس نے ٹوئٹر پر بتایا کہ انتہائی رفتار 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کم کرنے کی وجہ احتیاطی تدبیر ہے۔ 

بیشتر حادثات گاڑیو ں کے درمیان مناسب فاصلہ نہ ہونے کی وجہ سے پیش آئے ہیں۔فوٹو: ٹوئٹر

بیان میں کہا گیا کہ بارش کے موسم اور مطلع ابر آلود ہونے کی صورت میں ڈرائیوروں کی سالمیت کا تقاضا ہے کہ وہ 80 کلو میٹر فی گھنٹے سے زیادہ گاڑی ڈرائیو نہ کریں۔
 یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ہر ڈرائیور دوسری گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھ کر چلے۔ خراب موسمی حالات میں اس بات کا لحاظ بہت زیادہ کیا جائے۔
 حالیہ ایام میں بیشتر حادثات گاڑیو ں کے درمیان مناسب فاصلہ نہ ہونے کی وجہ سے پیش آئے ہیں۔

شیئر: