Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

کراچی میں چھ منزلہ عمارت زمین بوس

کراچی کے علاقے رنچھوڑ لین میں پیر کی دوپہر چھ منزلہ رہائشی عمارت زمیں بوس ہو گئی تاہم عمارت کو بروقت خالی کروانے اور ملحقہ علاقے کو سیل کردینے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
رنچھوڑ لین کی سومرا گلی میں واقع عمارت گذشتہ روز ایک جانب جھکنا شروع ہو گئی تھی اور مکینوں نے عمارت کے ڈھانچے میں سے آوازیں آنے بعد اسے خالی کردیا تھا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام نے بھی عمارت کو مخدوش قرار دیتے ہوئے اسے مکینوں سے خالی کروانے کا حکم دے دیا تھا، عمارت میں 25 فلیٹ قائم تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ عمارت 2004 میں بنی تھی، پہلے اس کی تین منزلیں تھیں تاہم بعد میں غیر قانونی طور پر اس پر تین مزید منزلیں تعمیر کی گئیں۔
کراچی میونسپل کارپوریشن کی ڈیمولیشن ٹیم نے عمارت کا جائزہ لیکر اسے 20 سے 22 دن کے اندر سلسلہ وار گرانے کا اعلان کیا تھا تاہم یہ عمارت ایک دن کے اندر ہی خود ہی زمین بوس ہو گئی۔
علاقہ پولیس کے مطابق عمارت کی بجلی اور گیس بھی منقطع کر دی گئی تھی جب کہ کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کے لیے عمارت کے ساتھ ساتھ قریبی علاقہ بھی سیل کر دیا گیا تھا۔

شیئر: