ایک شہری نے کرسمس کی رات جب لاوارث بیگ دیکھا تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے جلد ہی بیگ کے مالک پتا لگا کر اس کے حوالے کر دیا۔
کریفلڈ پولیس کے مطابق جرمنی میں جب کسی کو گم ہوئی چیز ملتی ہے اور وہ اسے واپس کر دیتا ہے تو حکومت اس شخص کو انعام میں رقم دیتی ہے۔
تاہم بیگ کی اطلاع دینے والے جرمن شہری نے کرسمس کی وجہ انعام کی رقم لینے سے انکار دیا جو 490 یورو بنتی تھی۔
پولیس نے یہ کہانی اپنے فیس بک پیچ پر شائع کی ہے جسے ہزاروں لوگوں نے پسند کیا ہے۔ فوٹو: کریفیلڈ پولیس
پولیس کے مطابق ’ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو کرسمس کے موقع پر اچھے کام کرتے ہیں۔‘
پولیس نے یہ کہانی اپنے فیس بک پیچ پر شائع کی ہے جسے ہزاروں لوگوں نے پسند کیا ہے اور سینکڑوں افراد نے تبصرے کیے ہیں۔ بعض افراد نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی اور ہوتا تو یہ رقم اڑا لے جاتا۔