Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ایل او سی فائرنگ، پاکستان کے دو فوجی ہلاک

شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار کانڈیرو اور سپاہی محمد احسن شامل ہیں۔ فوٹو آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گذشتہ 36 گھنٹوں کے دوران ایل او سی پر انڈین فوج کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان نے 3 انڈین فوجیوں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان جاری کیا کہ لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر پر انڈیا کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان فوج نے انڈیا کی چوکی کو نقصان پہنچایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فورسز کی کارروائی میں صوبیدار سمیت تین انڈین فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
بیان کے مطابق انڈین فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دیوا سیکٹر میں پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوئے۔
شہید ہونے والے جوانوں میں نائب صوبیدار کانڈیرو اور سپاہی محمد احسن شامل ہیں۔

شیئر: