وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے کویت اور بحرین کے ویزوں کا مسئلہ حل ہوچکا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان جلد کویت کا دورہ کریں گے۔
زلفی بخاری نے فیس بک لائیو میں اپنی وزارت کی کارکردگی بارے میں آگاہ کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔
انھوں نے کہا کہ ’کویت اور بحرین کے ساتھ ویزوں کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔ خاص طور پر وزٹ ویزہ میں اب کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ وزیر اعظم کے دورے سے پاکستان اور کویت کو مزید قریب آنے کا موقع ملے گا۔‘
مزید پڑھیں
-
دبئی میں کاروبار کرنے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خبرNode ID: 386136
-
تارکین وطن کو سہولت مرکز سے کیا فائدہ ہوگاNode ID: 437376
کویت نے 2011 میں سکیورٹی خدشات کے باعث پاکستانیوں کے لیے نئے وزٹ اور ورک ویزوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔
2017 میں اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ کویت کے دوران پاکستانیوں پر عائد ویزا پابندیاں اٹھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
کویتی محکمہ اقامہ نے رواں برس جنوری میں کہا تھا کہ پاکستان سمیت سات ملکوں کے تارکین کو ویزہ جاری کرنے پر پابندی رہے گی۔
تاہم مئی میں کویت کے امیر نے پاکستان کو یقین دہانی کروائی تھی کہ پاکستانیوں کے لیے ویزوں کی پابندی میں نرمی کی جائے گی۔
بیرون ملک سے ڈیوٹی فری گاڑیاں پاکستان لانے کے مطالبے پر زلفی بخاری نے کہا کہ ’حکومت ان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ مراعات دینا چاہتی ہے جو بینکوں کے ذریعے رقوم پاکستان بھیجتے ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ گاڑی لانا ایک مطالبہ ہے ہم ایئرپورٹ، ہوٹلوں اور دیگر کئی مقامات پر ان کے لیے سہولیات اور پیکیجز بارے حکمت عملی طے کر رہے ہیں اور ان کو جلد ہی خوشخبری ملے گی۔‘

زلفی بخاری نے نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان اور جاپان کے درمیان جلد نوجوانوں بالخصوص بامہارت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے متعلق ایم او یو سائن ہو رہا ہے۔ جاپان نے ہم سے آئی ٹی کے شعبہ کے لوگ مانگے ہیں۔ جن لوگوں کو پاکستان میں موقع نہیں مل سکا وہ جاپان جا کر روزگار کما سکیں گے۔‘
انھوں نے کہا کہ جرمنی کو بامہارت لیبر کی فراہمی پر ایک سال سے کام کر رہے ہیں۔ جرمنی اس حوالے سے پاکستان میں ٹریننگ سینٹر بھی قائم کرے گا تاکہ لیبر فورس تیار کرکے بھیجی جا سکے۔‘
ایک سوال کے جواب میں زلفی بخاری نے بتایا کہ ’ایئرپورٹ پر درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ تیار کی ہے جو اگلے ہفتے وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔ ای ویزہ کو آسان بنانے کے لیے مختلف ممالک کے ای ویزہ سسٹم کو سٹڈی کرکے بہتری لا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کی سماعت کیلئے عدالتیںNode ID: 410936
انھوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے حوالے سے معاملات جلد حل ہو جائیں گے۔ وزارت خزانہ کے ساتھ اس حوالے سے ادائیگیوں کے طریقہ کار پر بات چیت جاری ہے۔
انھوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی سوشل میڈیا پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے رابطہ رکھیں گے تاکہ ان کے مسائل اور شکایات براہ راست سن سکیں۔
-
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں