Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

125سالہ الجزائری خاتون کا 100سالہ خواب پورا ہوا

خاتون کو ایک فلاحی فاﺅنڈیشن نے امسال حج کی دعوت دے دی ہے۔ فوٹو مزمز
دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں آباد مسلمان شعور کی آنکھیں کھولتا ہے تو وہ خانہ کعبہ کے دیدار کا خواب دیکھنے لگتا ہے۔ کروڑوں مسلمان دیدار کی حسرت لیے دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں اور لاکھوں کے خواب شرمندہ تعبیر ہوجاتے ہیں۔
اخبار 24کے مطابق الجزائر عرب ملک ہے ۔ اس کی ایک خاتون صرھودة ستیتی جس کی عمر اب125برس ہے۔ لگ بھگ سو سال سے خانہ کعبہ کے دیدار کا خواب دیکھ رہی تھی۔
 خاتون عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے الجزائر سے مکہ مکرمہ پہنچی تو اسے یقین نہیں آرہا تھا کہ اس کا اتنا دیرینہ خواب اس قدر آسانی سے کیسے پورا ہوگیا؟
صرھودة نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مملکت پہنچنے پر ہمیںبہت اچھے سے خوش آمدید کہا گیا۔ ہر طرح کی سہولیات مہیا کی گئیں۔ آسانیاں پا کر دل سے یہی دعا نکل رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ملک کے قائدین کی پاسبانی کرے اور یہاںکا امن و استحکام لازوال بنادے۔
 

125سالہ الجزائری خاتون کے ساتھ اس کا بیٹا بھی آیا ہے۔فائل فوٹو

صرھودة کے ایک بیٹے نے جو اپنی ماں کے ہمراہ عمرے پر آیا ہوا ہے، بتایا کہ عمرہ ویزہ کے اجرا میں ہمیں اس وقت بڑی پریشانی ہوئی جب سسٹم نے والدہ سے متعلق کوائف کے اندراج کی کوشش قبول نہیں کی ۔ وجہ یہ ہوئی کہ عمرہ ویزہ سسٹم میں پیدائش کی تاریخ کی شروعات 1900سے درج ہے۔ ہماری والدہ کا سال پیدائش اس سے پہلے کا تھا۔ اس وجہ سے ہمیں اندراج میں مشکل پیش آئی۔ بہرحال اس گتھی کو سلجھا لیا گیا اور امی کو عمرے کا ویزہ مل ہی گیا۔
مکہ مکرمہ میں ایک فلاحی انجمن قائم ہے جس کا نام ’جمعیة الحاج والمعتمر الخیریة ‘ ہے۔ یہ حجاج اور معتمرین کی خدمت کرنے والی فاﺅنڈیشن ہے۔ اس فاﺅنڈیشن کی انتظامیہ کو جب صرھودة کی مکہ آمد کی اطلاع ملی اور ساتھ ہی یہ بھی پتہ چلا کہ وہ 125برس کی ہے اور سو برس سے زیادہ عرصے سے خانہ کعبہ کے دیدار کا خواب دیکھتی رہی ہے تو فاﺅنڈیشن نے انہیں امسال حج پر آنے کی دعوت دے دی۔ حج کے جملہ اخراجات فاﺅنڈیشن ادا کرے گی۔
صرھودة کو جب حج کے دعوت نامے کا علم ہوا تو ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ کسی نے سچ کہا ہے کہ اللہ جب دینے پر آتا ہے تو چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے۔
                      
 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: