Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

خاتون نے تین گاڑیوں میں ٹکر کرادی

خاتون کار بینک کی پارکنگ سے ریورس کررہی تھیں۔ فوٹو سبق
ایک سعودی خاتون طائف کی شبرا اسٹریٹ پر واقع ایک بینک کی پارکنگ سے گاڑی ریورس کررہی تھی اسی دوران اس کی دو گاڑیوں سے ٹکر ہوگئی۔ تینوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طائف میں تین گاڑیوں میں ٹکر اور ان کے الٹنے کے واقعہ نے طائف آنے والوں کا لطف خراب کردیا۔ اس کی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وڈیو کلپ دیکھنے والوں کو یقین نہیں آرہا ہے کہ اس حادثے میں کوئی فرد زخمی نہیں ہوا ہوگا لیکن یہ حقیقت ہے کہ خاتون کے اس حادثے سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ فوٹو سبق

طائف سعودی عرب کا پرفضا مقام ہے۔ مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی خوشگوار موسم سے لطف اٹھانے کی خاطر سیر و سیاحت کے لیے جاتے ہیں۔ طائف میں رہنے، بسنے اور آنے جانے والوں کا موڈ اچھا ہی رہتا ہے۔ کبھی کبھار کوئی ایسا واقعہ ہوجاتا ہے جس سے بدمزگی ہوجاتی ہے اور تفریح کا لطف کرکرا ہوجاتا ہے۔                   
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: