تالہ سمناس کا ابوظہبی گراں پری میں فن کا مظاہرہ
جمعرات 28 نومبر 2019 13:37
تالہ سمناس پہلی مرتبہ ابوظہبی میں اپنے رومانوی گانے پیش کریں گی (فوٹو: عرب نیوز)
دبئی میں مقیم ڈی جے اور انفلیوئنسر تالہ سمناس ہفتے کے اختتام پر لانا ڈیل رے کے سٹیج پر یاسلام آفٹر ریس کنسرٹس کے موقع پر ایف ون اتحاد ایئر ویز ابو ظہبی گراں پری میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔
شامی نژاد امریکی ڈے جے نے اس بات کا اعلان بدھ کو انسٹا گرام پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سنیچر کو سٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔
امریکی ریاست شکاگو میں پیدا ہونے والی فیشن سٹار جو اصل میں شامی ہیں، ایک مقبول فیشن اور بیوٹی بلاگر ہیں۔ ان کے انسٹا گرام پر 119،000 سے زیادہ فالوورز ہیں۔
سمن نے دبئی میں ہونے والے فیشن ایونٹس اور افتتاحی پارٹیوں میں باقاعدگی سے ڈی جے سرکٹ بورڈ بجا کر قابلِ رشک کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اب وہ ابو ظہبی میں لانا ڈیل رے کے سٹیج پر اپنے انوکھے رومانوی اور تحریری گانے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں پہلی بار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔
لانا ڈیل رے کے سنہ 2014 میں ریلیز ہونے والے ’الٹراویلنس‘ گانے نےعالمی سطح پر کامیاب حاصل کی جس کے نتیجے میں انھوں نے دو گرامی نامزدگی حاصل کیں۔ شائقین توقعکرسکتے ہیں کہ گلوکارہ کا ڈو ایرینا میں شو رواں برساگست میں ریلیز ہونے والی ان کی تازہ ترین البم کی کامیابٹریکس پر مشتمل ہو گا۔
اٹلانٹا کے ریپرز فیوچر اور گوچی مانے 29 نومبر بروز جمعہ کو یا سلام آفٹر ریس میں پرفارم کریں گے۔ آرٹسٹ ڈی جےمارشمیلو 28 نومبر کو اس میں شامل ہوں گے۔ 30 نومبر کورے اور لیجنڈ راک کلرز یکم دسمبر کو ویک اینڈ پر اس کا اختتام کریں گے۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں