Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

وزیراعظم سے سعودی شہزادے کی ملاقات

سعودی شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز ال سعود نے منگل کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم  اور سعودی  شہزادے کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز ال سعود اپنے چیرٹی منصوبوں کے سلسلے میں اسلام آباد کا دورہ کر رہے ہیں۔  

 

وزیراعظم نے پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے سعودی شاہی خاندان کی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ’پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اس لحاظ سے منفرد ہیں کیونکہ یہ مشترکہ تاریخ، مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں۔‘
وزیراعظم نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں سعودی عرب کی ترقی کو بھی سراہا۔
عمران خان نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی معاشی امداد پر اظہار تشکر کیا۔

وزیراعظم نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب کی ترقی کو سراہا (فوٹو: ریڈیو پاکستان)

شہزادہ سلطان بن سلمان نے اس موقع پر سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلق کو اجاگر کیا اور سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانیوں خصوصاً ڈاکٹرز اور انجینئرز کی خدمات کی تعریف کی۔
ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مخدوم خسرو بختیاراور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی ملاقات میں موجود تھے۔

شیئر: