وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو نیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کیا ہے۔
وہ اس وقت چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کے تقرر کا اطلاق 27 نومبر سے ہو گا۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا جنرل زبیر محمود حیات کی جگہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھالیں گے۔ جنرل زبیر محمود حیات کو 28 نومبر 2016 کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیعNode ID: 429761
-
’فوج ملکی اداروں کی مدد کا فریضہ انجام دیتی رہے گی‘Node ID: 441576
-
’دھرنا سیاسی سرگرمی، فوج کا تعلق نہیں‘Node ID: 441941
وزیراعظم آفس کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فیکیشن 19 اگست کو جاری ہو چکا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی تین سالہ مدت رواں برس 29 نومبر کو اختتام پذیر ہو رہی تھی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016 کو پاکستان کے آرمی چیف کے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا دسمبر 2016 میں کور کمانڈر راولپنڈی تعینات ہوئے تھے، وہ اگست 2018 سے جی ایچ کیو راول پنڈی میں چیف آف جنرل سٹاف کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
