Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

جدہ عالمی کتب میلے میں پاکستان کا سٹال

گورنرمکہ شہزادہ خالد الفیصل کتب میلے کا افتتاح کریں گے فائل فوٹو ایس پی اے
سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کو ہرسال جدہ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی کتب میلے کا بڑی شدت سے انتظار ہوتا ہے۔
لوگوں کی بڑی تعداد بچوں کو ساتھ لے کر کتابوں کی نمائش دیکھنے جاتے ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق جدہ کا بین الاقوامی کتب میلہ 11 سے 21 دسمبر تک  جنوبی ابحر کی نمائش گاہ میں جاری رہے گا۔ گورنرمکہ شہزادہ خالد الفیصل اس میلے کا افتتاح کریں گے۔

کتب میلے میں ثقافتی پروگرام، سیمینارز، لیکچرز اور تھیٹرز کا اہتمام کیا جائے گا فائل فوٹو ایس پی اے

پاکستان سمیت چالیس ممالک کے 400 پبلشرز میلے میں اپنے سٹال لگائیں گے۔ جدہ بین الاقوامی کتب میلے کی استقبالیہ کمیٹی کے سربراہ کمشنر جدہ شہزادہ مشعل بن ماجد کتابوں کی نمائش کے انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق ساڑھے تین لاکھ موضوعات پر کتابیں رکھی جائیں گی۔ یہ اب تک جدہ میں ہونے والا سب سے بڑا کتب میلہ ہوگا۔ 200 سے زائد مصنف بھی اپنی میلے میں موجود ہوں گے۔

پاکستان سمیت چالیس ممالک کے 400 پبلشرز میلے میں اپنے اسٹال لگائیں گے فائل فوٹو ایس پی اے

کتب میلے میں شاندار ثقافتی پروگراموں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ سیمینارز، لیکچرز اور تھیٹرز کا بھی انتظام کیا گیا ہے جبکہ دستاویزی فلمیں پیش کی جائیں گی۔ تجریدی آرٹ ، فوٹو گرافی اور عربی رسم الخط کی ورکشاپ بھی ہوں گی۔
وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان جدہ کے بین الاقوامی کتب میلے کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف پروگراموں کی سرپرستی کررہے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: