Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 19 جولائی ، 2025 | Saturday , July   19, 2025
ہفتہ ، 19 جولائی ، 2025 | Saturday , July   19, 2025
تازہ ترین

لیبر ویزا جلد ہی ختم کر دیا جائے گا

عامل کا پروفیشن ختم کرنے سے پہلے تمام کمپنیوں کو پروفیشن تبدیل کرنے کی مہلت دی جائے گی: فوٹو اے ایف پی
سعودی عرب میں ’عامل‘ یعنی لیبر کا ویزا اور پروفیشن جلد ختم کر دیا جائے گا جبکہ دسمبر سے نئے ویزوں پر آنے والوں کا پروفیشن ٹیسٹ ہو گا۔
اس بات کا انکشاف وزارت محنت وسماجی فروغ میں ’پروفیشن ٹیسٹ پروگرام‘ کے سربراہ نایف العمیر نے مشرقی ریجن میں چیمبر آف کامرس کے ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ جوائن کریں

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت محنت نے فیصلہ کیا ہے کہ ’عامل‘ یعنی لیبر کا پروفیشن ختم کیا جائے۔ عامل کا ویزہ اب جاری نہیں ہوگا جبکہ اقاموں میں یہ پیشہ ختم کیا جائے گا۔

عامل کے لیے نئے ویزے جاری نہیں ہوں گے جبکہ اقاموں میں یہ پیشہ تبدیل کیا جائے گا (فوٹو: اے ایف پی)

پروفیشن ٹیسٹ پروگرام کے سربراہ نے واضح کیا ہے کہ ’عامل کا پروفیشن ختم کرنے سے پہلے تمام کمپنیوں کو مہلت دی جائے گی جس کے دوران اس پیشے کے غیر ملکی کارکنان کے اقاموں میں پروفیشن تبدیل کردیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’عامل کے پروفیشن پر کام کرنے والوں کا پیشہ تبدیل کرنے کے لیے وزارت محنت ولیبر قوانین کی پابندی کرنی ہوگی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’عامل کا پیشہ کسی بھی دوسرے پیشے میں تبدیل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ جس پروفیشن پر کارکن کو منتقل کیا جا رہا ہے وہ سعودی شہریوں کے لیے مخصوص نہ ہو‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’کمپنیوں کو کارکن کے پیشے کی تبدیلی کی درخواست کے ساتھ ضروری دستاویزات بھی فراہم کرنے ہوں گے جن سے ثابت کیا جارہا ہو کہ جس پروفیشن پر کارکن کو منتقل کیا جا رہا ہے وہ اس میں مہارت رکھتا ہے یا اس کا سرٹیفکیٹ رکھتا ہے‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: