انڈیا کے شہر پونے میں لوگوں کے گھروں میں کام کرنے والی گیتا کلے نامی ایک ملازمہ کو آج کل ملک کے کونے کونے سے نوکری کی پیشکش ہو رہی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا گیتا کا وہ بزنس کارڈ ہے جو ان کے ایک آجر نے ان کے لیے بنایا ڈیزائن کیا ہے۔
گیتا اور ان کے آجر دھناشری شنڈے کی کہانی اور گیتا کا بزنس کارڈ اسمیتا جاودکر نامی ایک فیس بک صارف نے دو دن قبل اپنی وال پر شیئر کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق اسمیتا نے بتایا کہ دھناشری ایک دن دفتر سے گھر واپس آئے تو انھوں نے دیکھا کہ ان کی ملازمہ گیتا کلے افسردہ تھیں کیونکہ ایک گھر سے ان کی ملازمت ختم گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں ماہانہ چار ہزار روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑنا تھا۔
مزید پڑھیں
-
’کتے کو گھر سے نہیں نکالوں گی‘، لڑکی نے خودکشی کرلیNode ID: 441221
-
گاڑیاں سینگوں پر اٹھانے والا بیلNode ID: 442086
دھناشری جو ایک نجی کمپنی میں برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے سنیئر منیجر ہیں نے فیصلہ کیا کہ وہ گیتا کا بزنس کارڈ بنائیں گے جس سے گیتا کو ملازمت تلاش کرنے میں آسانی ہوگی۔
اسمیتا کے بقول دھناشری نے 24 گھنٹوں کے اندر اندر ایک بزنس کارڈ ڈیزائن کیا اور 100 کارڈ چھپوا دیے۔
