Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

 سعودی خاتون کے لیے امن پیامبر ایوارڈ

ایوارڈ تقریب کویت میں ہوئی۔فوٹو الجزیرہ آن لائن
انٹرنیشنل سکاﺅٹ آرگنائزیشن نے 2019 کے لیے امن کے پیامبر ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔ ان میں ایک سعودی خاتون نجود الشمری شامل ہے۔
دنیا بھر میں سکاﺅٹس کی 38 سوسائٹیوں، تنظیموں اور اداروں کے نمائندہ 80 افراد ایوارڈز کے لیے امیدوار تھے۔ 12کو ایوارڈ دیئے گئے۔

80 افراد ایوارڈز کے لیے امیدوار تھے فوٹو سبق

سبق ویب سائٹ کے مطابق ایوارڈ تقریب کویت میں ہوئی۔ سرپرستی کویتی وزیراعظم شیخ جابر مبارک الحمد الصباح نے کی۔ کویت کے وزیر اطلاعات محمد الجبری، عرب سکاﺅٹ ریجنل آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر رفعت السباعی، انٹرنیشنل سکاﺅٹس آرگنائزیشن کے متعدد ارکان اور انٹرنیشنل سکاﺅٹ فنڈ کی نمائندہ کئی شخصیات نے شرکت کی۔

انٹرنیشنل سکاﺅٹ آرگنائزیشن نے امن کے پیامبر ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔

عرب سکاﺅٹ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ الطریجی نے اس موقع پر کہا کہ30ہزار سے زیادہ افراد نے ایوارڈ کے لیے درخواستیں دی تھیں۔
 ’امن کے پیامبرزکا انتخاب دنیا بھر میں رضاکارانہ عمل کی ثقافت اور امن کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے‘۔

شیئر: