Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

سین پال اور شاب خالد کی دھوم ریاض سیزن میں

ریاض سیزن میں جمیکن گلوکار سین پال کا پہلی بار کنسرٹ ہوا فوٹو ایم ایس این
مشہور جمیکن گلوکار سین پال اور مراکشی عالمی شہرت یافتہ گلوکار الشاب خالد نے ریاض سیزن کے تحت شاندار کنسرٹ کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ 
دنوں عالمی گلوکاروں نے پہلی مرتبہ سعودی عرب میں کنسرٹ کیا جسے بے حد پسند کیا گیا۔ رات گئے تک جاری رہنے والے پروگرام میں شرکا جھومتے رہے۔ 
قبل ازیں سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے کہا تھا کہ ریاض سیزن میں جمعے کی رات مشہور جمیکن گلوکار سین پال کا سعودی عرب میں پہلی بار کنسرٹ ہوگا۔
واضح رہے سین پال مشہور عالمی ریپرز میں سے ایک ہیں۔ ان کے مشہور البم میں ’گیٹ بزی‘ اور ’ٹمپریچر‘ ہیں۔جو امریکی میوزک کے ٹاپ چاٹ میں سب سے اوپر ہیں۔
سین پال گریمی اور بل بورڈ میوزک ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیے جا چکے ہیں جبکہ ڈٹی راک 2002، اور بہترین ریگے البم کے لیے گریمی ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
اسی طرح عالمی شہرت یافتہ مراکشی گلوکار الشاب خالد نے اپنے گانوں سے پوری دنیا میں دھوم مچارکھی ہے۔ ان کا مشہور گانا ’’دی دی‘‘ برصغیر سمیت پوری دنیا میں مشہورہوا، نیز دنیا کی بیشتر زبانوں میں اس کی کاپی کی گئی۔
  • سعودی عرب کی خبروں کےلیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: