Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

12 برس سے کم عمر بچوں کیلئے پٹاخے منع 

کم بچوں کو آتشبازی کا سامان فروخت کرنا بھی قانون شکنی تصور کی جائے گی ۔فوٹو ۔ الریاض اخبار
سعودی عرب میں کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کم عمر بچوں کو آتشبازی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ 12 برس سے کم عمر بچے پٹاخے استعمال نہیں کر سکیں گے ۔
اتھارٹی نے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پٹاخوں کے استعمال سے کم عمر بچوں کو کافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ مقررہ عمر سے کم بچوں کو آتشبازی کا سامان فروخت کرنا بھی قانون شکنی تصور کی جائے گی ۔

 تیز  آواز والے  پٹاخوں  پر بھی پابندی عائد کر دی گئی .فائل فوٹو ۔ سوشل میڈیا

مقامی روزنامے الوطن نے کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جاری قواعد کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ "آتشبازی  غیر معمولی ازدحام  والے مقامات  پر بھی استعمال نہیں کی جاسکتی ۔ پٹاخوں کے استعمال کے لیے اوقات کا تعین بھی کیا گیا ہے جس کے مطابق ایسے اوقات جو لوگوں کے آرام کے ہوتے ہیں پٹاخوں کا استعمال ممنوع ہو گا ـ
ایسے پٹاخے جن سے نکلنے والی آواز انتہائی تیز ہو اور انسانی سماعت پر اثر انداز ہوتی ہے کے  استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔فنی اعتبار سے وہ پٹاخے جو 125 ڈیسیبل اور 145  ڈیسیبل سے زائد ہوں کا عوامی مقامات پر استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے ۔ 
واضح رہے مملکت کے ساحلی شہروں  کے علاوہ دیگر علاقوں میں عام طور پر خوانچہ فروش غیر قانونی طور پر بچوں میں پٹاخے فروخت کرتے ہیں جس کی وجہ سے ساحل پر تفریح کے لیے آنے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
اس حوالے سے ادارے کو موصول ہونے والی شکایات پر عمل کرتے ہوئے قانون سازی کی گئی ہے تاکہ شکایات کا ازالہ کیاجاسکے ۔

وقت بعض اوقات   پٹاخہ بچے کے ہاتھ میں ہی پھٹ جاتا ہے۔ فائل فوٹو ۔ سوشل میڈیا 

 کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والے دکانداروں کوبھی ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ کم عمر بچوں کو آتشبازی کا سامان فروخت نہ کریں ۔ 
اتھارٹی کا کہنا تھا کہ  ایسے بے شمار واقعات ریکار ڈ کیے گئے ہیں جن میں بچے پٹاخوں سے شدید زخمی ہوئے ۔ پٹاخے چلاتے وقت بعض اوقاتخرابی کی وجہ سے پٹاخہ بچے کے ہاتھ میں ہی پھٹ جاتا ہے جس سے کافی مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ 

شیئر: