واشنگٹن ........ واشنگٹن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے سائنسدان اورمیڈیکل رائٹرز میتھانیل واٹسن نے کہا ہے کہ نیند کی افادیت ابتک انسان کی سمجھ میں نہیں آئی حالانکہ یہ عام تجربہ ہے کہ جو لوگ وقت مقررہ پر بستر پرجاتے ہیں اور اچھی نیند کے مزے لیتے ہیں وہ زیادہ چاق و چوبند اور تندرست دیکھے جاسکتے ہیں ۔ ماہرین نے نئی تحقیق میں کہا ہے کہ نیند اچھی اور مقررہ وقت کے قریب ہو تو صحت اچھی رہتی ہے ۔ سائنسدانوں نے اس رپورٹ کی تیاری کیلئے ایک دوسرے سے بیحد مشابہت رکھنے والے 11جڑواں جوڑوں کا تجزیہ کیا ۔ واشنگٹن یونیورسٹی کی اس رپورٹ سے ایک دن قبل یونیورسٹی آف ویلزسے بھی ایسی رپورٹ آئی تھی کہ اچھی صحت اچھی نیند کی رہین منت ہے اور نیند کے دورانیہ میں کمی بیشی یا تسلسل میں خلل نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ کم نیند ہو تو ورم کی بھی شکایت ہوجاتی ہے۔ نئی رپورٹ یونیورسٹی آف واشنگٹن کی ڈاکٹر ثناءغریب کی نگرانی میں مرتب ہوئی ہے۔