Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

’نوجوان افواہوں پر کان نہ دھریں‘

سوشل میڈیا پر بھی بعض عناصر سرگرم ہیں۔
ریاستی سلامتی کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب اور عوام سے نفرت کرنے والے مقامی نوجوانوں کو ملک و قوم کے خلاف استعمال کرنے کے لیے نت نئے حربے آزما رہے ہیں۔ حالیہ برسوں کے واقعات کے جائزے سے یہی بات سامنے آئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی قو می سلامتی کے ادارے نے نوجوانوں سے کہا ’ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور مختلف عنوانوں سے چلائی جانے والی سازشوں کے جال میں نہ پھنسیں‘۔
’دین اور ملک کے نام پر منعقد کئے جانے والے کسی بھی مشکوک پروگرام میں حصہ نہ لیا جائے۔ دینی اقدار اور ملکی روایات کے عنوان سے کسی بھی مباحثے اور پروگرام کا حصہ نہ بنا جائے‘۔

قومی سلامتی ادارے کے مطابق دشمن عناصر نوجوانوں کے لیے جال پھیلا رہے ہیں۔

قومی سلامتی ادارے کے مطابق ادارہ انسداد انتہاپسندی کے سامنے یہ حقائق آئے ہیں کہ دشمن عناصر نوجوانوں کو مختلف حیلوں بہانوں سے شکار کرنے کے لیے جال پھیلا رہے ہیں۔ انہیں قومی مباحثوں میں شریک کرنے کے بہانے ایسی اطلاعات فراہم کرتے ہیں جن سے ان کا دینی اور قومی جذبہ ابھرتا ہو پھر ایسے نوجوانوں کے جذبے سے کھیلنے کے لیے ان سے کوئی نہ کوئی غلط کام کرالیتے ہیں۔
قومی سلامتی ادارے نے مزید کہا کہ اگر کوئی ادارہ یا کوئی شخص یا کوئی تنظیم یا کوئی تحریک کسی بھی عنوان سے نوجوانوں کو اپنے کسی پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت دے تو اس پر کسی بھی حالت میں لبیک نہ کہا جائے۔
’ سوشل میڈیا پر بھی اس قسم کے عناصر سرگرم ہیں۔ ان میں سے کسی کی بھی اپیل پر کان نہ دھرا جائے۔ پہلی فرصت میں متعلقہ اداروں کو اس قسم کی کوششوں سے مطلع کردیا جائے‘۔
 

شیئر: