مصری دار الحکومت قاہرہ سمیت دیگر متعدد شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج اور شہروں کا آپس میں زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
العربیہ ویب سائٹ کے مطابق قاہرہ کے جدید محلوں میں سڑکیں، گلیاں اور محلے زیر آب ہیں جبکہ حال ہی میں بننے والے انڈر پاس بھی ڈوب گئی ہے۔

-
روز تازہ، روز نیا، دیکھیے: اردو نیوز بلیٹن
قاہرہ کی نصر سٹی اور اکتوبر محلے بارش کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے جہاں پانی گھروں میں گھس گیا جبکہ سیکیورٹی ادارے ٹریفک کی بحالی کے لیے سڑکوں سے پانی صاف کر رہے ہیں۔
ادھر محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ غیر یقینی موسم جمعہ تک جاری رہے گا جس میں کے دوران مزید بارش کی توقع ہے جبکہ بعض علاقوں میں سیلابی ریلوں کا بھی خدشہ ہے۔
ٹوئٹر پر مصری صارفین نے متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بارش کی وجہ سے کس طرح ٹریفک کا نظام درہم برہم اور زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔
ٹوئٹر پر صارفین قاہرہ ایئر پورٹ کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ مسافروں کا ٹرمنل پانی سے بھر گیا ہے۔
ٹوئٹر صارفین نے کہا ہے کہ ملک میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ہونے والی بڑی تباہی سوال پیدا کر رہی ہے کہ نکاسی آب پر کروڑوں پاؤنڈ صرف کئے وہ کہاں ہیں۔
-
اپ ڈیٹ رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
مياه الأمطار تُغرق صالة مطار القاهرة#أمطار_مصرhttps://t.co/RO5lP8fcT1 pic.twitter.com/uPqvePXc2n
— جريدة النهارالكويتية (@naharkw) October 22, 2019
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں