Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

الجبیل پلانٹ حادثے میں دو افراد ہلاک

حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ کو ملازمین سے خالی کروالیا گیا (فوٹو: عاجل)
آرامکو کمپنی کے ذیلی ادارے ساسرف نے کہا ہے کہ ’الجبیل پلانٹ میں کام کے دوران حادثہ پیش آیا ہے جس کے باعث دو افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں‘۔
سبق اور عاجل ویب سائٹ کے مطابق واقعہ کل منگل کواس وقت پیش آیا جب ٹھیکیدار کمپنی کے ملازمین ایندھن کے اسٹوریج سسٹم میں کام کر رہے تھے۔
کمپنی نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کو ملازمین سے خالی کروالیا گیا‘۔

 حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹھیکیدار کمپنی کے ملازمین ایندھن کے اسٹوریج سسٹم میں کام کر رہے تھے (فوٹو: عاجل)

کمپنی نے کہا ہے کہ ’ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کمپنی کے اپنے ملازمین نہیں تھے بلکہ ایندھن کے بڑے اسٹوریج کی صفائی کا ٹھیکہ لینے والی کمپنی کے تھے‘۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ’حادثے کے اسباب جاننے اور آئندہ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے تفتیش کی جارہی ہے‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: