Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

مکہ مکرمہ میں کلاک ٹاور کی دلفریب تصویر 

فوٹو گرفروں نے تصویر مکہ مکرمہ کی بلند ترین چوٹی سے اتاری ہے
دو سعودی فوٹو گرافروں نے مکہ مکرمہ کے کلاک ٹاور کی ایسی دلفریب تصویر اپنے کیمرے میں محفوظ کی ہے جس میں ٹاور کی چوٹی بادلوں میں گھری ہوئی نظر آرہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی فوٹوگرافروں عمار الامیر اور محمد البستانی نے بتایا ہے کہ انہوں نے یہ تصویر مکہ مکرمہ کی بلند ترین چوٹی سے اتاری ہے۔ 

ٹاور کی چوٹی بادلوں میں گھری ہوئی نظر آرہی ہے (فوٹو: عمار الامیر

 تصویر کے متعلق مزید بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہفتہ کو صبح 7.30 بجے اتاری گئی ہے۔ اس وقت بادل نچلی سطح پر تھے اور موسم انتہائی شاندار تھا۔ 
عمار الامیر نے کہا کہ وہ گزشتہ 15 سال سے مکہ مکرمہ اور حرم شریف کی تصاویر بنا رہے ہیں۔ وہ نہ صرف مکہ مکرمہ کی تاریخی مقامات بلکہ تبدیل ہوتے موسم کو بھی تصاویر میں محفوظ کرتے ہیں۔
 

شیئر: