Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

طیارے میں فنی خرابی، وزیر اعظم کی واپسی میں تاخیر

وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد امریکا سے وطن واپس آ رہے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی
وزیراعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی ان کے طیارے میں فنی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے  ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم کے طیارے میں کچھ تکنیکی خرابی کے باعث وزیر اعظم عمران خان آج رات نیویارک کے ہوٹل ہی میں گزاریں گے۔
مقامی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد امریکہ سے وطن واپس آ رہے تھے کہ ان کے طیارے میں فنی خرابی پیش آ گئی جس کے باعث طیارے کو واپس نیویارک میں اتار لیا گیا۔
خیال رہے وزیر اعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  کی جانب سے فراہم کردہ خصوصی طیارے سے واپس آرہے تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما بھی وزیر اعظم کے ساتھ تھے۔

 

 رپورٹ کے مطابق ٹورنٹو کے قریب طیارے میں معمولی تکنیکی خرابی پیش آئی جس کے بعد اسے دوبارہ نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ کی جانب موڑ  لیا گیا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان 20 ستمبر سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے مقبوضہ کشمیر اور ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے کئی عالمی رہنماؤں اور اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔

شیئر: