Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

 دبئی میں سمارٹ ٹریڈ گیٹ 

ایک ارب درہم کے سرمائے سے ڈیجیٹل بینک قائم ہوگا(فوٹو: الامارات الیوم)
’ایمریٹس نیشنل بینک دبئی‘ نے کمرشل فنڈنگ سروسز کے لیے اسمارٹ ٹریڈگیٹ جاری کردیا۔ کھاتے دار اس پروگرام کے تحت کاروبار کے لیے فنڈ اور اشیائے تجارت درآمد کرنے کے لیے بینک سے سرمایہ حاصل کرسکیں گے۔
الامارات الیوم کے مطابق نیشنل بینک دبئی نے ایک اسٹراٹیجک پروگرام تیار کیا ہے۔ اس کے تحت ایک ارب درہم کے سرمائے سے ڈیجیٹل بینک قائم ہوگا۔

کھاتیدار بینک سے تجارتی فنڈ حاصل کرنے کے لیے آن لائن درخواستیں بھیجیں گے (فوٹو: الامارات الیوم)

 اسمارٹ ٹریڈ گیٹ کی متعدد خوبیاں ہیں۔ کھاتیدار بینک سے تجارتی فنڈ حاصل کرنے کے لیے آن لائن درخواستیں بھیجیں گے، جس طرح کریڈٹ گارنٹی اور تجارتی قرضوں کی درخواستیں آن لائن دی جاتی ہیں، ویسے ہی اسمارٹ ٹریڈ گیٹ کو درخواستیں بھیجی جائیں گی۔
کھاتید اروں کو اپنے کاروبار سے متعلق اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ ہنگامی بنیادوں پر ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے ہر تبدیلی سے آگاہ کیا جایا کرے گا۔
 

شیئر: