Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

برطانوی شاہی جوڑا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا

پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
یہ شاہی جوڑے کا پہلا پاکستانی دورہ ہوگا تاہم دونوں میاں بیوی 2016 میں انڈیا کا دورہ کر چکے ہیں۔ 
شاہی محل کینسنگٹن پیلیس نے اپنی ایک تازہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ شاہی دورہ پاکستان سے قبل 2 اکتوبر کو آغا خان سنٹر کی ایک تقریب میں شریک ہوگا۔

اس سے قبل شاہی محل کینسنگٹن پیلیس نے رواں سال جون میں اعلان کیا تھا کہ برطانوی وزرات خارجہ کی درخواست پر شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کے ہمراہ خزاں میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

2006 میں شہزادہ چارلس نے اپنی اہلیہ کمیلہ پارکر کے ہمراہ پاکستان کا سفر کیا تھا۔ فوٹو: گیٹی امیجز

یہ برطانوی شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کا 13 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔
پاکستان کے سرکاری ریڈیو کے مطابق 2006 کے بعد سے برطانوی شاہی خاندان کا کوئی بھی فرد پاکستان نہیں آیا۔

لیڈی ڈیانا 1991 میں خیراتی کاموں کے سلسلے میں پاکستان آئی تھیں۔ فوٹو: گیٹی امیجز

 
2006 میں شہزادہ چارلس نے اپنی اہلیہ کمیلہ پارکر کے ہمراہ پاکستان کا سفر کیا تھا۔

 ڈچز آف کارنوال بھی خیراتی کاموں کے لیے پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔ فوٹو: گیٹی امیجز

اس سے قبل 1997 اور 1961 میں ملکہ برطانیہ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور 1991 میں شہزادی ڈیانا پاکستان آئی تھیں۔

صدر ایوب کے دور میں ملکہ الزبتھ دوم بھی پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔ فوٹو: گیٹی امیجز

واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز پاک‘ گروپ میں شامل ہوں

شیئر: