Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

احلام کا ریاض میں بڑا کنسرٹ کرنے کا اعلان

احلام آخری بار اگست کے آخر میں عکاظ میلہ تھیٹر میں ہونے والے کنسرٹ میں شریک ہوئی تھیں
متحدہ عرب امارات کی معروف گلوکارہ احلام علی الشامسی نے کہا ہے کہ سعودی شائقین سے وعدہ کرتی ہوں کہ 23 ستمبر 2019 کو سعودی عرب کے 89 ویں  قومی دن کے موقع پر ریاض میں بڑا کنسرٹ کروں گی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق احلام علی الشامسی نے کہا ہے کہ وہ 23 ستمبر کے کنسرٹ میں شرکت کی خبر سے بیحد خوش ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’میں سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے پہلی بار مملکت اور اس کے عوام کے لیے کوئی پروگرام کروں گی‘۔
انہوں نے ان تاثرات کا اظہار سعودی محکمہ تفریحات کے اکاؤنٹ (Enjoy Saudi)  پر جاری ہونے والی اطلاع کے جواب میں کیا۔
اکاؤنٹ پر خبر دی گئی تھی کہ اماراتی گلوکارہ ریاض کنسرٹ میں شریک ہوں گی۔
احلام علی الشامسی نے اپنے پرسنل اکاؤنٹ میں تحریر کیا ہے کہ ’سعودی عرب انمول ہے اس کی محبت میں پروگرام کرنا میرا فرض ہے۔ مملکت کے تئیں یہ کم از کم فرض بنتا ہے‘۔ 
احلام  علی الشامسی نے یہ بھی تحریر کیا ہے کہ ’میں وعدہ کرتی ہوں کہ مملکت میں اپنے تمام چاہنے والوں کے سامنے عظیم پروگرام کروں گی‘۔ 
ریاض کنسرٹ قومی دن کی تقریبات میں سے ایک ہے۔ یہ 23ستمبر 2019ء کو کنگ فہد کلچرل سینٹر میں ہو گا۔
اس میں عبادی الجوھر، حسین الجسمی، راشد الفارس اور احلام اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔
یاد رہے کہ احلام علی الشامسی آخری بار اگست کے آخر میں عکاظ میلہ تھیٹر میں ہونے والے کنسرٹ میں شریک ہوئی تھیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: