Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

نوجوانوں کو مہم جوئی مہنگی پڑ گئی 

بغیر کسی حفاظتی تدابیر اختیار کرے کرین کی انتہائی بلندی پر چڑھ گئے, تصاویر ، سبق
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تین نوجوان مہم جوئی کے شوق میں 60 منزلہ کرین پر چڑھ گئے اور اپنی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔
سبق نیوز کے مطابق ریجنل پولیس نے ویڈیو دیکھنے کے بعد تینوں نوجوانوں کو پولیس سٹیشن طلب کرلیا اور ان سے آئندہ اس قسم کی حرکت نہ کرنے کا تحریری بیان لے کر ضمانت پر رہا کردیا۔
نوجوانوں کا دعویٰ تھا کہ انہیں بلندی کا خوف نہیں اور وہ بلند سے بلند جگہ پر بغیر احتیاطی تدابیر اپنائے پہنچ سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے شہر کے نواح میں زیر تعمیر پلازہ پر نصب کرین کا انتخاب کیا جس کی بلندی 60 منزلہ تھی۔ 

مہم جو نوجوانوں کو پولیس نے طلب کر لیا۔ فوٹو: سبق 

تینوں نوجوان  چوکیدار کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرین پر چڑھ گئے۔ اس مہم جوئی کے دوران خطرناک بات یہ تھی کہ انہوں نے کسی قسم کی احتیاطی تدابیر بھی اختیار نہیں کیں تھی جس سے ان کی زندگی کو سخت خطرہ لاحق تھا۔
تینوں نوجوان بغیر کوئی حفاظتی تدابیر اختیار کیے کرین کی انتہائی بلندی پر چڑھ گئے جہاں سے انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی وڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے ریاض کا منظر بھی دکھایا۔ 
نوجوانوں نے وڈیو میں کہا ’ہم آپکو ریاض کا انتہائی بلندی سے نظارہ کرا رہے ہیں۔ اس وقت ہم کرین کے سب سے آخری سرے پر کھڑے ہیں جہاں سے ریاض کا خوبصورت منظر دیکھیں۔‘
نوجوان انتہائی خطرناک انداز اختیار کرتے ہوئے کرین پر چڑھے جہاں سے انہوں نے وڈیو اور سیلفیاں بنائی اور انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا ۔

 نوجوانوں کا دعویٰ تھا کہ انہیں بلندی کاخوف نہیں۔ فوٹو: سبق 

نوجوانوں کی وڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے لوگوں نے لکھا ہے کہ ’مہم جوئی پر اعتراض نہیں تاہم خود کو ہلاکت میں ڈالنا بھی عقل مندی نہیں۔‘
سوشل میڈیا پر سعد سالم نے لکھا کہ ’اغیار کی تقلید میں خود کو ہلاکت میں ڈالنا مردانگی نہیں بلکہ یہ خودکشی کے مترادف ہے۔‘
علی حازمی کا کہنا تھا  ’اللہ تمہاری حفاظت کرے، مگرمیری نصیحت ہے کہ آئندہ ایسی حرکت کبھی نہ کرنا۔ 

شیئر: