راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام 29ویں انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب25ستمبر کو دبئی میں ہو گی ۔راولپنڈی چیمبر نے پاکستانی مینوفیکچررز ،بر آمد کنندگا ن اور صنعتکاروں و تاجروں کی خدمات کو عالمی سطح پر سراہنے اور ان کا اعتراف کرنے کے لیے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔اچیومنٹ ایوارڈ کی یہ اپنی نوعیت کی پہلی تقریب ہو گی جو ملک سے باہر منعقد کی جارہی ہے ۔انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈ کے موقع پر پاکستانی تجارتی اداروں کو ان کی اعلی کارکردگی اور ملکی معیشت میں شاندار کردار ادا کرنے پر خصوصی ایوارڈ دیئے جائیں گے ۔ دبئی عالمی تجارتی مرکز ہونے کی وجہ سے اعلی کارکردگی کے حامل پاکستانی صنعتی و تجارتی اداروں کو دبئی میں ایوارڈ سے نوازنے کا پروگرام تشکیل دیا گیا ہے تاکہ مسابقت کی فضاءپیدا ہونے سے ان کمپنیز کی استعداد کار میں مزید نکھار آئے اس کے علاوہ دبئی میں پاکستانی امیج کو بہتر بنانا بھی وقت کا تقاضا تھا ۔ انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب 25ستمبر 2016کو ہو گی ۔