Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

خاتون صحافیوں کو باہر کوریج کی اجازت

سعودی خواتین صحافیوں کو آؤٹ ڈور سرگرمیوں کے حوالے سے صرف خواتین کے درمیان کام کرنے کی اجازت تھی
سعودی عرب نے خاتون صحافی اور رپورٹرز کو آؤٹ ڈور سرگرمیوں کی کوریج کی اجازت دیدی۔ اب وہ نہ صرف مختلف سرگرمیوں کی کوریج کر سکتی ہیں بلکہ آؤٹ ڈور رپورٹنگ بھی کریں گے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت اطلاعات اور وزارت داخلہ نے ایسی خواتین کو اسٹوڈیو کے احاطے سے باہر ہونے والی سرگرمیوں کی کوریج اور رپورٹنگ کی اجازت دی ہے جن کے پاس کام کرنے کا اجازت نامہ ہے۔ وہ اپنا میڈیا کارڈ دکھا کر کسی بھی قسم کی سرگرمیوں کی کوریج کریں گے اور جس ایونٹ کی چاہیں گی رپورٹنگ کریں گی۔

خواتین میڈیا کارڈ دکھا کر کسی بھی قسم کی سرگرمیوں کی کوریج اور ایونٹ کی رپورٹنگ کریں گی

وزارت اطلاعات کے تحت سعودی میڈیاجنرل کمیشن نے کہا ہے کہ مرد صحافیوں کی طرح خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت ہے بشرطیکہ ان کے پاس میڈیا کارڈ یا کام کرنے کا اجازت نامہ موجود ہو۔
کمیشن نے کہاہے کہ بنیادی منظوری کے بعد کمیشن اور وزارت داخلہ اس حوالے سے ضابطہ اخلاق مرتب کریں گے جن کے تحت خواتین محفوظ طور پر کام کرسکیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خواتین صحافی اور رپورٹرز کو آؤٹ ڈور کام کرنے کی اجازت پر غور کیا گیا تاہم سعودی کابینہ نے اس پر فیصلہ موخر کیا تھا۔ سعودی خواتین صحافیوں کو آؤٹ ڈور سرگرمیوں کے حوالے سے صرف خواتین کے درمیان کام کرنے کی اجازت تھی۔
 

شیئر: