Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

مسجد الحرام کے صحنوں میں مزید توسیع کا فیصلہ

خارجی صحنوں میں موجود امانت گھر اور وضو خانے ہٹانے کی کارروائی شروع
 مکہ مکرمہ میں زائرین کی تعداد میں روزبروز ہونیوالے اضافے کے پیش نظر نئے منصوبے روبہ عمل لائے جا رہے ہیں ۔مسجد الحرام کے صحنوں میں مزید توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ۔عمل درآمد کےلئے خارجی صحنوں میں موجود امانت گھر اور وضو خانے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔
مکہ اخبار کے مطابق مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں موجود وضو خانوںاور زائرین کے سامان کےلئے لاکرز ہٹانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ان سے اچھی خاصی جگہ گھری ہوئی تھی ،آئندہ یہ جگہ نمازیوں کے کام آئے گی ۔
ابتدائی مرحلے میں وضو خانے اور سامان کےلئے بنائے گئے لاکرز بند کردئےے گئے ۔اگلے مرحلے میں انہیں مکمل طورپرصاف کر دیا جائےگا ۔
متعلقہ عہدیداروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ مسجد الحرام کے صحنوں میں طہارت خانے اور وضوخانے اچھی خاصی تعداد میں موجود ہیں ۔ آئندہ انہیں پر اکتفا کیا جائےگا ۔صحنوں میں جو کھلے وضو خانے بنا دئےے گئے تھے ختم کردیا جا ئے گا ۔
 واضح رہے کہ مسجد الحرام کے صحنوں میں سائبان کی تنصیب کا کام بھی حج سیزن کے فوری بعد شروع ہور ہا ہے۔
مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کی مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہِ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کے مطابق مسجد الحرام (مکہ مکرمہ) کے ساتھ مسجد نبوی شریف ( مدینہ منورہ ) کے صحنوں کے باقی حصے میں بھی دیوہیکل چھتریوں کی تنصیب کا کام رواں حج موسم ختم ہوتے ہی شروع کر دیا جائے گا۔ آئندہ رمضان المبارک سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔
 300سے زےادہ دیوہیکل چھتریاں مسجد الحرام میں نصب کی جائیں گی۔خانہ کعبہ کے اطراف صحن میں بھی سائبان نصب ہو گا۔
 مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تعمیر و توسیع اور تزئین و خدمات کے سارے منصوبے آئندہ 2برسوں کے دوران مکمل کر لئے جائیں گے۔

شیئر: