ممبئی... ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کو کپتان کے طور پر پہلی سیریز جیتنے پر سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے میچ بال کا تحفہ پیش کیا ہے۔ عام روایت یہ ہے کہ سیریز جیتنے کے بعد ٹیم کا قائد کوئی ٹرافی اپنے ساتھ گھر لے کر جاتا ہے لیکن دھونی نے اس موقع پر میچ کے دوران استعمال ہونے والی گیند پر دستخط کرکے تحفہ کے طور پر ویراٹ کوہلی کو پیش کی۔ دھونی نے کہا کہ کوہلی نے ثابت کردیا کہ وہ حقیقی کپتان ہیں اور پوری سیریز میں ان کی صلاحیتیں اس کا واضح ثبوت ہیں۔ کوہلی نے بتایا کہ دھونی مجھے وکٹوں کا تحفہ دینا چاہتے تھے لیکن آج کل استعمال ہونے والی وکٹیں بہت مہنگی ہیں اور کھلاڑیوں کو انہیں ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں اسلئے دھونی نے مجھے گیند کا تحفہ دیتے ہوئے بحیثیت ایک کپتان تمہاری پہلی کامیابی پر یادگار موقع ہے اسلئے گیند کا تحفہ ہی بہتر رہے گا۔