Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

130سالہ انڈونیشی،معمر ترین عازم حج

جدہ پہنچنے پر معمر انڈونیشی کا شاندار استقبال کیا گیا
معمر ترین عازم حج 130سالہ انڈونیشی  اوہی عیدروس سمری بدھ کواپنے خاندان کے 6افراد کے ہمراہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گئے۔معمر انڈونیشی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ضیافت میں حج کرینگے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جدہ پہنچنے پر معمر انڈونیشی کا شاندار استقبال کیا گیا ۔کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حج و عمرہ امور کے ڈائریکٹر عبدالمجید الافغانی پاسپورٹ فورس کے ڈائریکٹر کرنل سالم القحطانی اور ائیرپورٹ پر تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر ترکی الذیب خیر مقدم کرنیوالوں میں پیش پیش تھے۔
اوہی عیدروس سمری اور ان کے اہل خانہ نے شاہی ضیافت میں حج کرانے پر خادم حرمین شریفین اور ان کے ولیعہد کےلئے ممنونیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ جکارتہ میں سعودی سفارتخانے سے لیکر یہاں تک غیر معمولی سہولتیں فراہم کی گئی۔جدہ پہنچنے پر ہمارا استقبال تصور سے کہیں بڑھ کر تھا۔
اوہی عیدروس کا کہنا تھاکہ میرے لئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ شاہ سلمان کی ضیافت میں حج کر رہا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ ہمارا حج قبول فرمائے۔خادم حرمین شریفین اور ان کے ولیعہد کو حج پر آنیوالوں کےلئے مثالی خدمات پیش کرنے کی توفیق عطا کرتا رہے۔
اوہی عیدروس کی بیٹی سیتی رحیلانے ایس پی اے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ابا کا یہ پہلا حج ہے ۔وہ ناجانے کب سے یہاں حاضری اور حج کا خواب دیکھ رہے تھے ۔اللہ تعالیٰ نے شاہ سلمان کی بدولت میرے ابا کا خواب شرمندہ تعبیر کر دیا۔جدہ میں ہمارا استقبال گلدستوں ، تحائف ، آگہی لٹریچر کے ذریعے کیا گیا ۔مملکت کے عہدیداروں نے ہمیں صحیح معنوں میں اسلامی اخوت کا احساس دلایا ۔
اوہی عیدروس کی پوتی کرسینا نے کہا کہ ’اپنی خوشی کے جذبات کے اظہار سے قاصر ہوں ۔یہاں عازمین حج کی جس انداز سے خاطر مدارات کی جا رہی ہے اور سیکیورٹی اہلکار جس اخلاص اور ایثارسے انہیں سہولتیں مہیا کر رہے ہیں اس کی جزا اللہ کے سوا کوئی نہیں دے سکتا‘۔

شیئر: