Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

شاہد خاقان عباسی جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کی حراست میں موجود سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا 13 روزہ ریمانڈ دے دیا ہے۔ 
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ان کے خلاف ایل این جی کا کیس بالکل جعلی ہے اور اس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’میرے خلاف کیس تو کاغذ پر لکھنے کے بھی لائق نہیں، صرف جمہوریت کو دبانے کے لیے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔‘
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب میرا بارہ تیرہ روز کا ریمانڈ لینے کے بجائے ایک ہی بار 70 روز کا جسمانی ریمانڈ لے تاکہ میں انہیں ایل این جی کیس سمجھا سکوں۔‘
واضح رہے کہ نیب نے جمعرات کو ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ 

شیئر:

متعلقہ خبریں