Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

کراچی میں فائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن مرید عباس ہلاک

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق عاطف اور مرید عباس کے درمیان کاروباری تنازعہ تھا۔ فوٹو ٹوئٹر
کراچی میں ڈیفنس کے علاقے خیابان بخاری میں فائرنگ کے واقعے میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔
ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر نے اردو نیوز کو بتایا کہ نجی ٹی وی چینل بول نیوز کے اینکر مرید عباس اور ان کے دوست خضر کو عاطف زمان نامی شخص نے ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کے علاقے بخاری کمر شل میں بلا کر ان پر فائرنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
شیراز نذیر نے مزید کہا کہ عاطف اور مرید عباس کے درمیان کاروباری تنازعہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وقوعہ کے بعد عاطف زمان اپنے فلیٹ میں جاکر خود کو گولی مارکر خودکشی کر لی۔
درین اثنا مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ مرید عباس کو عاطف زمان نے سوا آٹھ بجے بلایا تھا۔
زارا عباس کے مطابق عاطف زمان ٹائر کا بزنس کرتا ہے اور مرید عباس نے کاروبار میں 50 لاکھ روپے لگائے تھے۔

شیئر: