موبائل فونز پر اکثر انجان نمبر سے پیغامات موصول ہوتے ہیں جنہیں نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔ لیکن بعض اوقات جب دھمکمی آمیز یا اخلاق باختہ پیغامات تواتر کے ساتھ موصول ہونے لگیں تو یہ پریشانی کا باعث بن جاتے ہیں اورانہیں نظرانداز کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ ایسا ہی کچھ ریاض میں مقیم سعودی شہری کے ساتھ بھی ہوا جسے کویت کے موبائل نمبر سے غیر اخلاقی پیغامات موصول ہوئے۔
ریاض میں مقیم سعودی شہری کو اس وقت شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے موبائل پر غیر اخلاقی پیغام موصول ہوا۔ پہلے پہل تو انہوں نے اسے مذاق سمجھا مگر جب تواتر کے ساتھ ان پیغامات کا سلسلہ شروع ہوا تو وہ سٹپٹا کر رہ گیا۔
پیغام بھیجنے والے سے بات کرنے کے لیے اس نمبر پر کال ملائی مگر دوسری جانب سے فون ہی اٹینڈ نہ کیا گیا۔
اس کے بعد غیر اخلاقی ایس ایم ایس کا سلسلہ ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گیا جس پرسعودی شہری نے کویت جانے کا فیصلہ کیا اور کویت پہنچ کر فوری طور پر پولیس ہیڈ آفس سے رابطہ کرکے اپنی شکایت سے آگاہ کیا۔