Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
تازہ ترین

مونچھوں اورداڑھیوں کی انوکھی عالمی چیمپئن شپ

بیلجئیم میں عالمی چیمپئن شپ کے دوسرے روز ایک امیدوار اپنی پھیلی ہوئی بل دار داڑھی کے ساتھ
آپ نے لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہوگا کہ ’مونچھ نہیں تو کچھ نہیں‘، لیکن مونچھیں رکھنا اورانہیں سنبھالنا کافی جان جوکھوں کا کام ہے۔
بیلجیئم کی سرحد پر واقع ہیروں کی وجہ سے مشہور شہر اینٹورپ میں مونچھوں اورداڑھیوں کی عالمی چیمپئن شپ منعقد کروائی جا رہی ہے، جہاں شرکا اپنی انوکھی اور بڑی محنت سے سنواری گئی مونچھوں اور داڑھیوں سے ججز کو متاثر کرنے کی کوشش کریں گے۔

 ہر دو برس کے بعد منعقد ہونے والے اس منفرد مقابلے میں دنیا بھر سے سینکڑوں شوقین افراد شرکت کرتے ہیں اور اپنی داڑھی اور مونچوں کی نمائش کرکے داد حاصل کرتے ہیں۔

اس چیمپئن شپ میں تین قسم کے الگ الگ مقابلے ہوں گے جن میں مونچھوں، پوری داڑھی اور آدھی داڑھی والے شرکا شامل ہوں گے۔

چیمپئن شپ کی نگرانی داڑھی مونچوں کی عالمی تنظیم ورلڈ بیرڈ اینڈ موسٹیشز ایسوسی ایشن کر رہی ہے اور اس مقابلے میں داڑھی اور مونچھوں کی 17 کیٹیگریز شامل کی گئی ہیں۔

چیمپئن شپ میں شریک حریف مقابلے کے آغاز سے قبل ایک دوسرے کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

شرکا مقابلے کے ججوں کے سامنے جانے سے پہلے سٹیج کے پیچھے لائن بنائے کھڑے ہیں۔ ہر کسی کی کوشش ہے کہ وہ پہلا انعام اپنے نام کرے۔

یہ اُمیدوار باریش داڑھی کی کیٹیگری میں شرکت کے لیے امریکہ سے آئے ہیں اور جیت کے لیے پر اُمید ہیں۔

برطانیہ سے چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے آئے یہ امیدوار مقابلے کی اس کیٹگری میں شامل ہیں جس میں ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو پرکھا جائے گا۔

یہ چیمپئن شپ تین روز تک جاری رہے گی اور اس کے آخری روز خواتین کا بھی مقابلہ ہوگا جو نقلی داڑھی مونچھیں لگا کر ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔

شیئر: