Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 24 مارچ ، 2026 | Tuesday , March   24, 2026
منگل ، 24 مارچ ، 2026 | Tuesday , March   24, 2026

رسالپور میں پاک سعودی افواج کی مشقیں

ریاض۔۔۔سعودی پاکستانی افواج کی رسالپور میں مشترکہ مشقیں بدھ کو اختتام پذیر ہو گئیں۔
سبق نیوز ویب کے مطابق سعودی پاکستانی افواج نے عمارتوں میں دھماکہ خیز مواد کی تلاش ، کچے اور پکے راستوں پر بموں کی تنصیب اور گاڑیوں کی تلاشی کی مشقیں کیں۔ 
سعودی فوجی انجینیئرز کے معاون کمانڈر بریگیڈئیر سعد القحطانی نے بتایا کہ یہ مشقیں پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق فرضی جنگی ماحول میں کی گئیں ۔افسران اور عام فوجیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ دونوں ملکوں کے فوجی دستوں نے ایک دوسرے سے تعاون کوبہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھی۔

شیئر: