Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

بیلٹ پیپر پر مصریوں کی لطیفہ گوئی اور حس مزاح

مصری قوم لطیفہ بازی کے لیے شہرت رکھتی ہے اور اسی لطیفہ گوئی کی حس کی وجہ سے ملک میں کیے گئے ریفرینڈم کے وقت متعدد ووٹروں کا بیلٹ پیپر منسوخ کرایا گیا ہے۔
العریبیہ ٹی وی ویب سائٹ کے ایک رپورٹ کے مطابق ریفرنڈم میں مصریوں نے بیلٹ پیپر کو بھی  لطیفہ گوئی کا ذریعہ بنایا اورووٹ دینے کے بجائے مصریوں نے بیلٹ پیپر پر مختلف قسم کی دلچسپ عبارتیں تحریر کیں۔
ووٹ کے لیے آنے والے ایک ووٹر نے بیلٹ پیپر پر اپنی محبوبہ کا نام لکھا اور اپنی محبت کا اظہار کیا۔
‘ایک اور ووٹر نے بیلٹ پیپر پر دعا لکھی ’یا رب میری فٹ بال ٹیم جیت جائے۔
اسی طرح ایک اور فٹ بال کے فین نے گول ضائع کرنے والے کھلاڑی کا غصہ نکالتے ہوئے تحریر کیا کہ ’ورجانی ساسی مردہ باد‘۔
واضحہ رہے کہ ورجانی ساسی الاھلی فٹ بال کلب کا افریقی کھلاڑی ہے۔
گزشتہ میچ ہار جانے پر زمالک فٹ بال ٹیم کے سربراہ کا نام لکھ کر ایک ووٹر نے بیلٹ پیپر پر ایک عبارت تحریر کی کہ ’مرتضی منصور ٹیم چھوڑ دو‘۔
‘ایک منچلے ووٹر نے بیلٹ پیپر پر تحریر کیا کہ ’کاش میری شادی ہوجائے۔
واضح رہے کہ مصر میں 20اپریل سے 3دن تک جاری رہنے والے ریفرنڈم میں 44.37فیصد ووٹ ڈالے گئے۔  
اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق 88.83فیصد مصریوں نے ترامیم  کے حق میں منظوری دی ہے۔ ترمیم کے بعد صدر عبدالفتاح السیسی کی مدت صدارت 4سال سے بڑھ کر 6 سال ہوگئی ہے۔
اس کے بعد آئین انہیں دوبارہ 6 سال کے لیے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا حق دیتا ہے۔ اس طرح صدر السیسی 2030 ء تک  ملک میں برسر اقتدار رہ سکیں گے۔
 

شیئر: