Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025

شاداب خان دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان لیگ سپنر شاداب خان کے خون میں ایک وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شاداب خان کو ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ قرار دیا تھا۔ 
 قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے پیش نظر ڈاکٹروں نے انہیں چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے اور وہ دورہ انگلینڈ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ شاداب خان ورلڈ کپ سے قبل کرکٹ کھیلنے کے قابل ہو جائیں گے۔ 
انضمام الحق کے مطابق شاداب خان کو بیماری کے علاج کے لیے کم ازکم 4ہفتے درکار ہوں گے۔شاداب خان کی ورلڈ کپ سے پہلے ریکوری کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ انگلینڈ میں ان کا علاج ماہر ڈاکٹروں سے کروائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان5 مئی سے 19 مئی کے درمیان انگلینڈ کے خلاف میچزکھیلے گا۔انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پہلے سے اضافی کھلاڑیوں محمد عامر اور آصف علی کے ناموں کا اعلان کیاجاچکا ہے۔آئی سی سی رولز کے مطابق کوئی بھی ٹیم 23 مئی تک اپنے ابتدائی سکواڈ میں تبدیلی کر سکتا ہے۔ 

 

شیئر: