Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

نور خان ہاکی چیمپیئن شپ کا اعلان

کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایئر مارشل (ر) محمد نور خان سے منسوب نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ کرانے کا اعلان کردیا۔ چیمپیئن شپ 20اپریل سے 2مئی تک کراچی کے عبدالستارایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں جاری رہے گی۔اس ایونٹ سے ملک سے ہاکی کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا اور پاکستان میں ہاکی کے گرتے ہوئے معیار کو سنبھلنے کا موقع ملے گا۔ ڈیپارٹمنٹل قومی ہاکی چیمپیئن شپ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ ایسوسی ایشنز کو پاکستان ہاکی فیڈریشن نے خطوط لکھ دیئے ہیں۔ ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق ایئر مارشل (ر) محمد نور خان قومی ہاکی چیمپیئن شپ کامیاب چیمپیئن شپ ثابت ہوگی،جس سے نیا ٹیلنٹ ابھرے گا۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: