Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

سعودی عرب میں کارسازی کا نیا منصوبہ

ریاض۔۔۔۔سعودی عرب میں کار سازی کا نیا منصوبہ شروع کئے جانے کا امکان ہے۔ایشیا، یورپ اور امریکہ کی عالمی کمپنیاں سعودی مارکیٹ میں گاڑیوں کے منصوبے قائم کرنے کیلئے کوششیں کررہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کارسازی کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ فاضل پرزوں اور گاڑیوں کے ٹائر تیار کرنیوالی فیکٹریاں قائم کرنے کی بات بھی ہورہی ہے۔ سعودی عرب کو عالمی سطح پر کارسازی میں بڑا حصہ ملے گا۔سعودی عرب میں کاروں اور ٹرکوں کا استعمال بڑے پیمانے پر ہورہا ہے۔ 2020ء تک نئی گاڑیوںکی تعداد 10لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ ٹرکوں کی طلب بھی بڑھے گی۔

شیئر: